• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد نے درخشاں تھانے میں گھس کر کانسٹبل کو تھانہ کی چھت سے نیچے پھینک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے درخشاں تھانہ میں گھس پر پولیس کانسٹیبل کو تھانہ کی چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے باعث اس کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گیا،پولیس واقعے کا مقدمہ درج نہ کرسکی ،تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی چھت سے گر کر پولیس کانسٹیبل حمزہ کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گیا،زخمی حالت میں کانسٹیبل حمزہ نے بتایا ہے کہ اسے سرکاری اہلکاروں نے تشدد کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے باعث اسکی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گیا ہےتشدد زدہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھانہ میں لیٹے سپاہی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،وائرل ویڈیو میں سپاہی حمزہ کو بتاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اسے2 سرکاری اہلکاروں اور ایک سول کپڑوں میں ملوث اہلکار نے تشدد کے بعد تھانہ کی چھت سے نیچے پھینک دیا مجھ سے ہاتھا پائی کررہے تھے، یہ افراد سب کو مار رہے تھے ایک اہلکار نے کہا آپ اوپر چلے جائو کام خراب ہورہا ہے .
اہم خبریں سے مزید