کراچی( افضل ندیم ڈوگر)24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے383پروازیں آپریٹ 75 منسوخ کی گئیں، 2پروازوں کی متبادل لینڈنگ۔ موسمی خرابی پر جدہ ملتان کی پرواز ایس وی 800 اسلام آباد جبکہ دمام اسلام اباد کی پرواز بی اے 279 کراچی اتاری گئی۔ کراچی سے 112 لاہور 84 اسلام اباد 119 پشاور 17 کوئٹہ 10 ملتان 19 فیصل آباد 8 اور سیالکوٹ سے 14 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ کراچی 20 لاہور 24 اسلام آباد 18 ملتان 5 سیالکوٹ 4 فیصل اباد اور پشاور کی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔