• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جون سے "جیو" کا ڈبل دھماکا، "ضبط" اور "تپش" کا آغاز

کراچی (جنگ نیوز )یکم جون سے "جیو"  کا ڈبل دھماکا، "ضبط" اور "تپش" کا آغاز، ڈرامہ سیریل "ضبط" روزانہ شام7بجے نشر کی جائیگی، صائمہ اکرم چوہدری کی تحریر، ہدایت کار تحسین خان ہیں، ناظرین "تپش" ہر پیر اور منگل کو شب 8بجے دیکھ سکیں گے، ریحانہ آفتاب کی تحریر، احمد بھٹی کی ہدایات ہیں، دونوں ڈرامہ سیریل کی پروڈیوسر ارم شاہد ہیں، محبت رشتوں اور جذبات کے مختلف رنگ نظر آئینگے، جیو ٹی وی اپنے ناظرین کیلئے یکم جون سے دو نئی اور منفرد ڈرامہ سیریلز ”ضبط“ اور ”تپش“ پیش کرنے جا رہا ہے، جو مختلف موضوعات اور دلچسپ کہانیوں کے ذریعے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کریں گی۔ ڈرامہ سیریل ”ضبط“ یکم جون بروز پیر سے روزانہ شام 7بجے نشر کیا جائے گا۔ صائمہ اکرم چوہدری کے قلم سے لکھی گئی اس کہانی کی ہدایت کاری تحسین خان نے انجام دی ہے۔ جوائنٹ فیملی سسٹم، خاندانی روایات، بزرگوں کے احترام اور نئی نسل کی خواہشات کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو اس ڈرامے میں نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں سچل افضل، زوہا توقیر، دانیال خان، سارہ اعجاز، ثمینہ احمد، علی خان، لیلیٰ واسطی، قیصر خان نظامانی، انجلین ملک، ارجمند رحیم اور ایمان احمد سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ دوسری طرف ڈرامہ سیریل ”تپش“ بھی یکم جون سے جیو ٹی وی پر شروع ہو رہی ہے، جسے ہر پیر اور منگل رات 8بجے نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید