پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر کئی شخصیات کے ساتھ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر مقامات میں خواتین نے بھی دنیا کو انسانوں کے لئے بہتر مقام بنانے کی جدوجہد کی، ان میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، کولکتہ کی مدر ٹریسا، میری کیوری اور ماریا مونٹیسوری سمیت کئی بہادراور انسان دوست خواتین کے نام آتے ہیں۔ فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ امریکا میں شہری حقوق کی تحریک مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جدوجہد سے وابستگی رکھتی ہے۔پوپ لیو نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی رہائی کے بعد ان کی جانب سے نسل پرستی کے خاتمے کے فیصلےنے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔