اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی(FGEHA) کی جانب سے وفاقی ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل سست روی کا شکار، ملازمین میں مایوسی اور بے چینی پھیل گئی ۔وزار ت ہائوسنگ و تعمیرات کی دستاویز کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہائوسنگ اتھارٹی کو36914ملازمین نے درخواستیں جمع کرائیں، اب تک صرف 5405کو پلاٹ الاٹ کئے جاسکے، وزار ت ہائوسنگ کا کہناہے کہ محروم اراکین کوآئندہ اسکیموں میں زمین کی دستیابی ،ترقیاتی حیثیت سے مشروط پلاٹس الاٹ کئے جائینگے۔دستاویز کے مطابق الاٹ شدہ پلاٹوں میں کیٹگری ون کی 1527۔ کیٹگری ٹو کی 5005۔ تھری کی 8637۔ فور کی 8310۔ اور فائیو کی 13435ہیں۔ اس طرح درخواستوں کی مجموعی تعداد 36914بنتی ہے۔دستاویز کے مطا بق مارچ2026تھ ہا ئوسنگ اتھارٹی نے بارہ کہو ہائوسنگ اسکیم میں 2986پلاٹ الاٹ کئے ہیں جن میں کیٹگری ون کے324۔ ٹو کے516۔ تھری کے683 فور کے787 اور فائیو کے676شامل ہیں۔ اسکائی گارڈن سکیم میں 2419پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں جن میں کیٹگری ون کے 227۔ٹو کے407۔ تھری کے579۔ فور کے661 اور فائیو کے 545شامل ہیں۔