• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بجٹ، اسپیکر نے پارلیمانی نمائندوں کا اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا

اسلام آباد(طاہر خلیل) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 5 جون کو طلب کرلیا اجلاس سہ پہر چار بجے سپیکر لاونج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اجلاس میں تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی، اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق بجٹ 2026-27پانچ جون کو شام پانچ بجے قومی اسمبلی میں پیش ہوگا وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کرینگے بجٹ پر بحث کا آغاز آٹھ جون کو اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کرینگے بجٹ پر بحث ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ پر بحث کے بعد قومی اسمبلی لازمی اخراجات اور مختلف وزارتوں کے مطالبات زر کی منظوری دے گی۔
اہم خبریں سے مزید