• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیری ڈبے کی ٹکر لگنے سے رکشہ میں سوار خاتون اور 3بچے زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کیری ڈبے کی ٹکر لگنے سے رکشہ میں سوار خاتون اور تین بچے زخمی ہوگئے ، تھانہ آراے بازار کو جنید خان نے بتایا میں اپنے بچوں بہن اور والدہ کے ہمراہ اپنے دیگر رشتہ داروں کو ملکر واپس آ رہاتھا کہ غازی آباد میں ایک کیری ڈبہ برنگ سفید جسکو کوئی نامعلوم ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری، غفلت لاپرواہی سے چلاتا ہوا آیا اور سیدھا میرے رکشہ میں لگا جس سے ضحٰی بعمر قریب 7 سال کی بائیں ٹانگ فریکچر ہو گئی زوہیب کو منہ پر کافی چوٹ آئی طلحہ کو منہ اور گردن پر چوٹ لگی میری والدہ کو بھی جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں اور میرے رکشہ کا بھی کافی نقصان ہوا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید