• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بھر میں گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کئے ، اتوار کو ضلع بھر میں گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 304 افسر ون اور جوانوں نے سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے، سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر تے رہے،جب کہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں اپنے علاقوں میں گشت کرتی ر ہیں، اس حوالے سے سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید