کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت کے سلسلے میں 17 جون کو قلات گرڈ اسٹیشن کے سٹی ٹو ، کپوتو ، شیخ رجب ، حسن لالو ، ہربوئی اور نیمرغ فیڈروں سے صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک ، اسی روز قلعہ سیف اللہ گرڈ اسٹیشن سے دن ایک بجے تا شام چار بجے بجلی بند رہے گی ۔ 18 جون کو اسپلنجی گرڈ اسٹیشن سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔