• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، 258 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی ،91 کی زباں بندی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،جنرل رپورٹر) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گوجرانولہ کا دورہ کیا ،خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانولہ ڈویژن میں 6858 مجالس اور 1588 جلوس کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ گوجرانولہ ڈویژن میں 258 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی جبکہ 91 کی زباں بندی کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ محرم کے دوران 1263 ڈاکٹرز اور 2645 پیرامیڈیکس ڈیوٹی پر تعینات ہونگے جبکہ 5525 رضاکاروں کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید