• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان متحد ہوجائیں تو فلسطین و کشمیر کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایران کے جواب نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم ممالک متحد ہوجائیں تو فلسطین،کشمیر کے مسائل بھی جلد حل ہوسکتے ہیں، اسرائیل اور بھارت کی دہشت گردی کو روکنے کے لئے بڑی طاقتوں سے زیادہ مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کو اہم کردار دا کرنا ہوگا، پاکستان نے حالیہ جنگ میں جس طرح بھارت کو ناکامی سے دوچار کر کے اپنی قوت منوائی ہے اسے پوردی دنیا تسلیم کررہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور اس کی کھلم کھلا بد معاشی کا عالم اسلام متحد ہوکر جواب دے،انہوں نے کہا کہ غزہ اور ایران میں شہری آبادیوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا وہ افسوس ناک عمل ہے، دنیا کو اس کی مذمت کرنا چاہئے،مختلف ممالک کی جانب سے صبروتحمل اور فائربندی کی اپیلوں کے باوجود ایران اسرائیل جنگ تشویشناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید