اسلام آباد( نمائندہ جنگ)عازمین آئندہ حج کےلئے تیار ہو جائیں۔ آئندہ حج کے لیے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی حج پالیسی تیار کی جائے گی ۔عازمین حج کی رجسٹریشن شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حج 2026 کے لیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا۔سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم(ٹوکن منی) جمع کرانی ہوگی۔ٹوکن منی مجموعی حج اخراجات میں شامل(ایڈجسٹ )کر لی جائے گی۔رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے ۔ حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی۔حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔