• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ کا پانی سمندر تک نہ پہنچا تو ساحلی پٹی صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے 2026 سے 2035 تک کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک منظور کرلیا ہے جس کے تحت پاکستان کو متوقع طور پر 20 ارب ڈالر کی امداد ملے گی۔ سید مراد علی شاہ نے انسداد صحرائیت اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میںخبردار کیا ہےکہ دریائے سندھ کا پانی سمندر تک نہ پہنچا تو ہماری ساحلی پٹی صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے۔ پاکستان میں عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجی بن حسّین کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 20ارب ڈالر کی یہ امداد سندھ کی ترجیحات سے ہم آہنگ شعبوں جیسے غذائی قلت کا خاتمہ، تعلیم، ماحول کی بہتری اور جامع سرمایہ کاری پر مرکوز ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کا عالمی بینک کے ساتھ مالیاتی تعاون 3.96 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جس میں سرمایہ کاری کا دائرہ کار ماحولیاتی بحالی، سماجی تحفظ، انفرااسٹرکچر کی بحالی اور ڈیجیٹل جدت پر مشتمل ہے۔وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان کےلیے گھروں کی تعمیر کے سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن پراجیکٹ جیسے نمایاں منصوبے پر زور دیا جو دنیا کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے اور 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیگر اہم منصوبوں میں کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹریٹجی، کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پراجیکٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ اور کراچی موبیلیٹی پراجیکٹ شامل ہیں جن کا مقصد پاکستان کے معاشی مرکز میں طرز زندگی کو بہتر بنانا ہے۔خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں ماحولیاتی انصاف کے تناظر میں لوئر ریپیرین رائٹس کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید