• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی مقامی و بین الاقوامی ای کامرس پلیٹ فارمز پر ٹیکس لگانے کی تجویز

اسلام آباد(مہتاب حیدر) ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے بجٹ 2025-26 میں دو بڑے ٹیکس اقدامات تجویز کیے ہیں۔ ملک میں کام کرنے والے ای کامرس پلیٹ فارمز پر ٹیکس عائد کرنا اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز جو پاکستان میں اشیاء کی بھرمار کر رہے ہیں، ان پر بھی ٹیکس لاگو کرنا۔ ان دونوں اقدامات سے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کے اضافی ٹیکس حاصل ہونے کی توقع ہے۔پہلے سے نافذ العمل قانون کے تحت آف شور ڈیجیٹل سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد تھی، جسے اب 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ ٹیکس گوگل اور یوٹیوب جیسی کمپنیوں پر لاگو کیا جائے گا تاکہ انہیں پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے پر آمادہ کیا جا سکے۔شمسی پینلز اور ان کے پرزہ جات کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لے لی گئی ہے اور ان پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے اگلے مالی سال میں 20 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے۔ تاہم پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اس ٹیکس کی منظوری کے خلاف بھرپور مخالفت کر رہی ہے۔ اگرچہ یہ ٹیکس آئی ایم ایف سے طے شدہ ریونیو پلان کا حصہ ہے، لیکن اگر پارلیمنٹ نے اسے منظور نہ کیا تو حکومت کو متبادل اقدامات سے 20 ارب روپے حاصل کرنے ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید