• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز سنیارٹی کیس، آئینی بینچ کا ججز کوڈیپوٹیشنسٹ کہنے پر اظہار افسوس

اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعود حسین) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ میں دیگر ہائی کورٹس سے تین ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلوں اوراسی بنیاد پر نئی سنیارٹی لسٹ کی تشکیل کیخلاف دائر کی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے متاثرہ پانچ ججوں کی آئینی درخواستوں کی سماعت کے دورا ن دو درخواست گزاروں کے وکلاء حامد خان اور فیصل صدیقی نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کے وکیل ادریس اشرف آج سے دلائل کا آغاز کریں گے،ووران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پانچ ججوں اور درخواست گزاروں کو فیصلے کے غیر قانونی پہلوؤں کی نشاندہی کرنی چاہیے تھی، ریپریزنٹیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے تبدیل ہوکر آنے والے ججوں کو ڈیپوٹیشنسٹ قرار دے دیا تھا،انہیں ڈیپوٹیشنسٹ کہنے پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی آئینی بینچ نے منگل کے روز آئینی درخواستوں کی سماعت کی تو لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ججوں کے ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں تبادلہ کیلئے کابینہ ہی ایڈوائس کر سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید