• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا پاٹا پر جی ایس ٹی لاگو کیا جائے، قائمہ کمیٹی سینیٹ، پی ٹی آئی بھی حامی

اسلام آباد ( مہتاب حیدر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے متفقہ طور پر سفارش کی ہے کہ سابقہ فاٹا/پاٹا علاقوں پر جی ایس ٹی (جنرل سیلز ٹیکس) لاگو کیا جائے اور بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے وقت اس فیصلے سے پیچھے نہ ہٹا جائے۔یہ امر دلچسپی کا باعث رہا کہ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز فاٹا/پاٹا میں صنعتی یونٹس پر 10 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے پُرزور حامی تھے، جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے اراکین نے اس ٹیکس کی مخالفت کی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس منگل کو چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ فاٹا/پاٹا کی صنعتوں کو جی ایس ٹی میں دی گئی چھوٹ کے صرف چار بڑے مستفیدین ہیں، اور وہ جانتے ہیں کہ گزشتہ بجٹ (2024-25) کے آخری لمحات میں یہ چھوٹ کیسے برقرار رکھی گئی۔
اہم خبریں سے مزید