• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کا غیر فعال کمپنی کو اربوں روپے کے ٹھیکے دینے پر سخت اعتراض

اسلام آباد (مہتاب حیدر) اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایک غیر فعال کمپنی کو اربوں روپے کے غیر ملکی مالی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے ٹھیکے دینے پر سخت اعتراض کیا ہے۔سینیٹ کمیٹی نے معاملے کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) یا قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ قواعد کی مبینہ خلاف ورزی کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جا سکے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ای اے ڈی کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوا، جس میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام - ٹرینچ 3، نیز صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے دوطرفہ اور کثیر جہتی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو CAREC ٹرینچ-3 منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جو 330 کلومیٹر پر محیط ہے اور راجن پور-ڈیرہ غازی خان-ڈیرہ اسماعیل خان کوریڈور کا احاطہ کرتا ہے۔ اگرچہ اس منصوبے کی منظوری 2020 میں دی گئی تھی، لیکن اس پر عمل درآمد ابھی شروع نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید