• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک موخر کر دی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پاکستان تحریک انصاف نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے موخر کردی،منگل کو سنٹرل جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکی ہمشیرہ نورین خانم نے کہاکہ آج بڑی مشکل سے ملاقات کی اجازت دی گئی بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات سے متعلق مکمل آگاہی ہے اور انکا کہنا تھا کہ عالمی حالات کا اثر پاکستان پر پڑے گا اسلئے تمام پاکستانیوں کو اسوقت متحد ہونا چا ہئے، بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتے کیلئے موخر کر دیا ہے ہم پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا ہے علی امین گنڈاپور، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم اور شبلی فراز ملاقات کیلئے آئیں ان سے مشاورت ہوگی تو خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس ہوگایہ ایلیٹ کلچر کا بجٹ ہے غریب کے حالات بہت برے ہوگئے ہیں سارا بوجھ تنخواہ دار طبقہ اٹھاتا ہے پاکستان میں غربت مزید بڑھے گی۔

اہم خبریں سے مزید