• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی اہم خبر، گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی SMC نامزدگیوں میں ردو بدل

اسلام آباد( رانا غلام قادر )بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس( SMC) کی نامزدگیوں میں ردو بدل کیا گیا۔گریڈ 19 یا مساوی کے 23 افسران کی اضافی نامزدگی جبکہ ایک افسر کی نامزدگی منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سینئر مینجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں 14 جولائی 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکریٹری، محکمہ منصوبہ بندی، بلوچستان حکومت طُفیل احمد بلوچ کی نامزدگی واپس لے لی گئی ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تقرری کی منتظر، فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) قراة العین فاطمہ، فارن سروس آف پاکستان سے تیمور ذوالفقار، سبطین افضال، عمیر علی، غلام حیدر، عظیم خان، شہراس عاصم اور رضا شاہد، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی بلال اسلم خان، احمد رضوان خان، سید ارتضیٰ حیدر، محمد عامر نواز، خرم سعید رانا، عائشہ آغا خان، اور افتخار احمد خان کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، مزید برآں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے ذیلی ادارے پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس سے ڈائریکٹر شماریات نصیر احمد، وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے تحت کام کرنے والے ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسیو سے محمد آفتاب قاضی، وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کے تحت مختلف اداروں میں تعینات ایس ایم علی متقی، غلام محمد، شکیل احمد، شفیق احمد، سجاد احمد اور عبدالاحد میمن کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق تمام نامزد افسران کو 11 جولائی 2025 تک متعلقہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنا ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید