• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا آمد، تقریب میں ولولہ انگیز تقریر

واشنگٹن (تجزیہ، عظیم ایم میاں)فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا آمد تقریب میں ولولہ انگیز تقریر ، ’’سرزمین پاکستان پر… لاکھوں عاصم منیر قربان ‘‘ کا نعرہ جنرل عاصم منیر نے خودبلند کیا،سویلین سوٹ میں ملوث عاصم منیر اپنی ذات میں سادگی اور عاجزی کا رنگ لئے سوالوں اور لوگوں کے تبصروں کا جواب دیتے رہے ، وہائٹ ہاؤس اور بھارتی بھاگ دوڑ بھارت-اسرائیل تعاون اور نئی تیاریاں؟ پاکستان کےلیےچیلنجز؟ پ ایران اور اسرائیل جنگ دورہ امریکہ کی نوعیت یکسر تبدیل نیا چیلنج درپیش فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کے ہمراہ امریکہ کا سفر کرنے والوں کی امریکہ آمد سے لیکر 16جون کی شام تک ان کی مصروفیات و ملاقاتوں پر خاموشی چھائی رہی۔ اسی خاموشی کے ماحول اور کنفیوژن میں پی ٹی آئی امریکہ واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے اپنی احتجاجی ریلی منعقد کرکے فارغ ہوگئی کہ جب پاکستانی سفارتخانہ میں تعطیل اور کوئی بھی وہاں موجود نہیں تھا بلکہ بقول ایک پاکستانی پڑوسی کے ایک غیر ملکی سفارتخانہ کا سیکورٹی گارڈ شور مچا کر احتجاج کرنے والوں سے کہتا پایا گیا کہ آپ ایک بند اور خالی عمارت کے سامنے احتجاج کیوں کررہے ہو اور کس کو دکھا رہے ہو ؟’’بہرحال 16جون کی شام پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے منتخب اور مدعو تقریباً 300افراد کے ساتھ جو ڈنر پہلے پاکستانی سفارتخانہ میں اعلان کردہ تھا وہ جارج ٹاؤن واشنگٹن کے فور سیزن ہوٹل میں آخری لمحات میں منتقل کرنے کی اطلاع کے ساتھ منعقد ہوا سیکورٹی اور اسکریننگ کے تمام ضوابط کار فرما اور فون اور کیمرہ سمیت (ماسوا سرکاری کیمرہ) سب کچھ ہال سے باہر ہی نمبر دیکر ممنوعہ اشیاء قرار دیکر رکھوا لئے گئے حالانکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے ان 300پاکستانیوں سے جو خطاب کیا اور جس طرح پاکستانی سرزمین اور اس کی حفاظت کیلئے جذبات ، قربانیوں اور حب الوطنی کا ذکر کیا ہے۔ وہ نہ صرف ریکارڈ کرکے بلکہ لائیو نشر کرکے پاکستانی قوم کو سنوانے کے لائق ہے انہوں نے ایک سپاہی اور فوجی قائد کے طور پر نہ صرف پاک۔ بھارت جنگ کے بعض واقعات اور تفصیلات بتائے ہوئے ’’لاکھوں عاصم منیر پاکستان پر قربان‘‘ کے الفاظ بھی دہرائے بلکہ اجتماع کے شرکاء میں بھی حب الوطنی کے جوش و جذبات کو بھی بار بار اور خوب بیدار کیا۔ عاصم منیر زندہ باد، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں اور تالیوں سے ہال بار بار گونجتا رہا البتہ بعض جوشیلے نعرے لگانے والوں نے بڑھ بڑھ کر بار بار اتنے نعرے لگائے کہ فیلڈ مارشل کی مفید اور با مقصد تقریر میں باربارخلل سے سامعین میں برہمی بھی نظر آئی۔ منتخب اور مدعو شرکاء ڈنر میں ڈاکٹر نسیم اشرف، سینیٹر خالد شاہین بٹ، خواجہ اکبر، حافظ حبیب اللہ جبکہ موجودہ سرگرم پاکستانی۔ امریکنز کے طاہر جاوید، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر پرویز اقبال، ڈاکٹر عابد شیخ، شاہد خان اور دیگر بھی شرکاء میں شامل تھے ۔ پاک فوج کے سربراہ کی ولولہ انگیز تقریر تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، ولولہ انگیز او جرات مندانہ تقریر بجا طور پر مفید اور حب الوطنی کے تقاضوں کے مطابق اور کسی شخصی کامیابیوں کے دعوؤں سے خالی تھی بلکہ شرکاء میں موجود چند نعرہ باز حضرات نے ان کی تقریر کے دوران عاصم منیر کی ذاتی کامیابیوں اور شخصی تعریفوں کا رنگ بھرا۔ سویلین سوٹ میں ملوث عاصم منیر اپنی ذات میں سادگی اور عاجزی کا رنگ لئے سوالوں اور لوگوں کے تبصروں کا جواب دیتے رہے وہ خود چل کر ہر میز پر جاکر تمام مہمانوں سے ملنے کا پروگرام رکھتے تھے لیکن بعض شائقین ، توجہ اور قربت کے قائل چند افراد نے انہیں گھیرے میں لیکر محدود کردیا اور ان کے سب سے ملنے کے پروگرام کو ناکام بنا دیا، سفیر پاکستان رضوان شیخ نے بڑی جامع اردو میں پاک فوج کے سربراہ اور مدعوئین کا خیرمقدم کیا موثر تقریر کا اختتام اشعار پر کیا اور پھرفیلڈ مارشل کی تقریر کے بعد بھی سوال و جواب کا مرحلہ بھی میڈیا کے تمام شرکاء کو بخوبی نظرانداز کرکے کمیونٹی تک محدود رکھا۔جہاں تک امریکہ پہنچنے کے بعد پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کی نے اس دوران کن کن مصروفیات اور ملاقاتوں میں گزاری اور ایران پراسرائیلی حملوں کے آغاز سے تبدیل شدہ بحرانی صورتحال کا انہوں نے کس طرح اور کیا تجزیہ کیا لیکن نمائندہ جنگ جیو/دی نیوز کے ذرائع کے مطابق انہوں نے واشنگٹن میں رونمائی سے قبل دو روز نیویارک میں انتہائی خاموشی سے گزارے۔ ان کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشنز، وزیر داخلہ محسن نقوی جنرل عاصم منیر ملک اور دیگر ٹیم موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید