• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA کو منسوخ، زائد المعیاد شناختی کارڈز پرجاری سمزبند کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کو مرحلہ وار بند کیا جائے جو منسوخ ہو چکے ہیں، جن کی میعاد ختم ہو چکی ہے یا جن کے حامل افراد وفات پا چکے ہیں،وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو بھجوائے گئے خط کے مطابق نادرا نے اس سلسلے میں پی ٹی اے کو تفصیلی ڈیٹا فراہم کر دیا ہے جس میں تمام متعلقہ شناختی کارڈز کی فہرست اور اسکی روشنی میں موبائل سمز بند کرنے کا شیڈول شامل ہے، پہلے مرحلے میں ان شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کو 30 جون کو بند کیا جائیگا جن کی میعاد 2017 میں ختم ہو چکی ہے اسکے بعد 2018 میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31 جولائی کو بند کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید