• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں قتل عام، آٹے کیلئے جمع شہریوں پر ڈرون، ٹینکوں سے حملہ، 90 شہید

غزہ سٹی (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک بار پھر فلسطینیوںکا قتل عام، جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں نے امدادی مرکز کے باہر آٹے کیلئے جمع ہزاروں فلسطینیوں پردھاوا بول دیا، ڈرون سے شیلنگ اور ٹینکوں سے گولہ باری کے نتیجے میں 70افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ،منگل کے روز مجموعی طور پر غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 90فلسطینی شہید ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق خان یونس میں امدادی مرکز کے باہر حملوں کے بعد لاشوں کے ٹکڑے سڑک پر بکھر گئے جبکہ شہداء کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔قبل ازیں حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ خان یونس میں حملوں کے بعد ناصر میڈیکل کمپلیکس میں 51 شہید اور 200 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک تھی۔ علاء نامی ایک عینی شاہد نے نصیر اسپتال میں برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اچانک ہمیں آگے بڑھنے دیا گیا، سب کو ایک جگہ جمع کیا گیا اور پھر ٹینک کے گولے گرنے لگے۔
اہم خبریں سے مزید