• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کسٹم میں 3 نئے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) محکمہ کسٹم میں تین نئے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جن کا اجرا فنانس بل کی منظوری کے بعد آئندہ سال عمل میں لایا جائے گا، نئےڈائر یکٹوریٹ جنرل کے قیام کےلیے فنانس بل میں تجاویز شامل کر دی گئی ہیں ا ، ان میں ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف انٹلی جنس و رسک مینجمنٹ کسٹم اور ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف کسٹم آکشن اور ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف کمیونیکیشن و پبلک ریلیشن کسٹم شامل ہیں ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹلی جنس ورسک مینجمنٹ ایک ڈی جی ، متعدد ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائر یکٹرز ، ڈپٹی ڈائر یکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹراور افسران پر مشتمل ہوگا، ڈائریکٹوریٹ انسداد منی لانڈرنگ ، ایکٹ کے تحت کام کرنے کا اختیار ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید