• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد عصمت دری (تحقیقات اور ٹرائل) ایکٹ سے دفعہ 354 کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت قانون و انصاف نے خصوصی کمیٹی کی سفارش پر انسداد عصمت دری (تحقیقات اور ٹرائل) ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 کو ہٹا دیا۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری، اس تبدیلی یا موافقت سے عصمت دری اور جنسی تشدد کے سنگین معاملات سے نمٹنے کیلئے نظام انصاف کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 354 ایکٹ کے تحت پہلے سے طے شدہ جرم، عورت کی حرمت کو مجروح کرنے کے ارادہ سے حملہ سے متعلق ہے۔
اہم خبریں سے مزید