کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانہ کی حدود بلدیہ اتحاد ٹاؤن W25بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 30سالہ سیف الرحمنٰ ولد رئیس خان اور مدہو جاں بحق جبکہ 25 سالہ عتیق الرحمنٰ ولد رئیس خان شدید زخمی ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایا ہے کہ مقتول سیف الرحمنٰ نے حال ہی میں تیسری شادی کی تھی ،بدھ کو سیف الرحمنٰ کی تیسری بیوی کے سابق شوہر ثناء گل نے سیف الرحمن ٰکے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس ملزم کی تلاش میں ہے امید ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔