• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈٹ کالج میں طالب علم کی مبینہ ہلاکت، ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے کیڈٹ کالج ملیر انتظامیہ کی غفلت سے طالب علم سالار کی مبینہ ہلاکت کے کیس میں ڈی آئی جی ایسٹ کو الزامات کی انکوائری کا حکم دیدیا،عدالت نے کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ واقعے کی انکوائری کے لئے ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تعینات کریں ،اگر انکوائری کے دوران قابل دست اندازی شواہد ملیں تو ڈی آئی جی ایسٹ قانون کے مطابق کاروائی کریں ، عدالت نے طالب علم کے والد عبد الوہاب بروہی کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی ، طالب علم کے والد عبد الوہاب نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ22مئی کو سالار علی کی طبیعت ٹھیک نا ہونے کی باجود کالج انتظامیہ نے جان بوجھ کر چھٹی نہیں دی ، طبیعت بگڑنے پر کالج انتظامیہ اسے سی ایم ایچ اسپتال لے کر گئی جہاں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر کی سہولت نا ہونے کی وجہ سے کسی دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ،کالج انتظامیہ اہلخانہ کو مطلع کرنے کے بجائے سالار کو واپس کالج لے گئی ،رات 8 بجے کالج انتظامیہ نے ہمیں سالار کی طبعیت کی خرابی سے آگاہ کیا ، کالج انتظامیہ کو ایمبولینس فراہمی کا کہا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ،سالار کو فوری نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہوسکا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید