• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، غیر ملکی خفیہ ادارے کی سہولت کاری، ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے غیر ملکی خفیہ ادارے کی سہولت کاری کے مقدمے میں ملزم سراج احمد کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل سے دلائل طلب کرلیئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عدالت سے دلائل کے لئے مہلت کی استدعا کردی، سرکاری وکیل نے کہا کہ جس عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا گیا وہ موجود نہیں ہے، ملزمان کے موبائل کا فارنزک بھی کرایا گیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جتنی سزا بنتی ہےملزم کاٹ چکا ہے، ملزم گزشتہ 5 سال سے جیل میں قید ہے، عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کتنے گواہ ہیں مقدمے میں، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ 44 گواہ بنائے گئے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید