کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے، ملک میں سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے ، پی ٹی آئی جیسی بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے کے بجائے قوم کو متحد کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے، قوم کو فارم 47 کی جعلی حکومتوں سے کوئی امید نہیں، عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا ہےجسے واپس کیا جانا چاہئے، اقتدار عوام کے اصل نمائندوں کے حوالے کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے عظیم رہنما ہیں جنہیں بے بنیاد مقدمات میں قید رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ احتجاج دو ہفتوں کے لیے معطل کرنا عمران خان کی دوراندیشی اور قربانی کا ثبوت ہے، جو قومی مفاد میں لیا گیا ایک بڑا فیصلہ ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی جنگ میں پاکستانی قوم ساتھ کھڑی ہے۔