• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹاؤن نے محرم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی، ایمرجنسی نافذ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو نے کہاہے کہ محرم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ایمرجنسی نافذ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے صدر ٹاؤن کے مرکزی دفترمیں محرام الحرام کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے ساتھ خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران صدر ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے متعلقہ افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں جلوس کی گذرگاہوں،امام بارگاہوں،مساجد،وعظ اور مجالس کے مقامات پر صحت وصفائی،روشنی اور دیگرانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے قابل اعتراض پوسٹرزاور اشتعال انگیز نعروں کو مٹانے کاکام جاری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید