• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہدا کوٹے کے تحت بھرتی اہلکاروں میں تقرری نامے دینے کی تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں پولیس شہدا کوٹے کے تحت بھرتی کئے گئے اہلکاروں میں تقرری نامے دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن ، اے ڈی آئی جی ایڈمن و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، انھوں نے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دیانتداری ، جذبہ خدمت اور فرض شناسی سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے ، مجموعی طور پر 20 اہلکاروں کو پولیس میں تقرری نامے تقسیم کیے گئے جن میں 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 2 لیڈی پولیس کانسٹبلز بھی شامل ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید