• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیٹ لائف انشورنس کا جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں مفت تھیلیسیمیا سکریننگ کیمپس لگانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھیلیسیمیا جیسے مہلک موروثی مرض سے عوام کو بچانے کے لیے ریجنل ہیڈ پنجاب ڈاکٹر نورالحق کی ہدایت پر سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان ملتان ریجن کی جانب سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں مفت سکریننگ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت زونل ہیڈ ہیلتھ الطاف حسین نے کی جس میں معروف ڈاکٹروں، پبلک ہیلتھ ماہرین اور سٹیٹ لائف کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید