• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 21مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 21مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ نیوملتان کے علاقے عبدالوہاب سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل فونز مالیت 1لاکھ 43ہزار چھین کر فرار ہوگئے، شاہد اسلم سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر لے گئے جب کہ تھانہ چہلیک کے علاقے سے عمر دراز کی موٹرسائیکل، مظفر آباد کے علاقے سے فہد کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے سے سعیدہ بی بی کا طلائی زیور و دیگر سامان، ممتاز آباد کے علاقے  میں بشیر کا موبائل فون، ظفر کی موٹرسائیکل و موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد مدثر کی موٹرسائیکل ،سیتل ماڑی کے علاقے  میں محمد حسن کی موٹرسائیکل، سلطان محمود کا میٹر بجلی دہلی گیٹ کے علاقے ناصر کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے حافظ حامد مقبول کے گھر سے نقدی 25لاکھ طلائی زیورات لوہاری گیٹ کے علاقے فیصل علی دوکان سے قیمتی ملبوسات مخدوم رشید کے علاقے اسلم کا موبائل بستی ملوک کے علاقے شفع عرف منشی کی تین بھیڑیں چوری ہو گئیں۔
ملتان سے مزید