• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پر تشدد میں ملوث چار ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے شہری پر تشدد کرنے والے چاروں ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا، واضح رہے کہ دوروز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ڈولفن اہلکار شہری کو تشدد کا نشانہ بنارہے تھے جس پر یجنل پولیس آفیسر ملتان ریجن کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی فوری انکوائری کروائی جس میں الزامات درست ثابت ہونے پر چاروں ملوث ڈولفن پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر برطرف کر دیا جن میں نبیل حسین، محمد اسد،محمد وقاص،محمد جنید اقبال شامل ہیں۔
ملتان سے مزید