• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کی زائرین کے بائی روڈ سفر کی بندش کے خلاف ملتان میں احتجاجی ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چہلم کے موقع پر زائرین کے بائی روڈ سفر کی بندش کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، ملتان میں پریس کلب سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سلیم عباس صدیقی، عزاداری ونگ کے رہنما انجینئر سخاوت علی سیال، مولانا ہادی حسین قمی، مولانا جعفر انصاری، وائس آف کارواں سالار کے ڈویڑنل صدر سید مظفر شمسی، جنرل سیکرٹری سید آل رضا کاظمی، سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، زوار حسین لنگاہ، اراکین ورکنگ کمیٹی سید جواد رضا جعفری موجود تھے۔
ملتان سے مزید