ملتان،جلال پور پیروالہ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص سمیت دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، المصطفیٰ کالونی رشید آباد میں نامعلوم ملزم نے بچی کے ساتھ گلی میں جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ بی زیڈ ملتان میں مقدمہ درج کر لیا گیا،سی سی ڈی نے بسلسلہ گرفتاری ملزم متذکرہ بالا ریڈ کیا تو ملزم نے بخوف گرفتاری پولیس پر فائرنگ کر دی اور جلد بازی میں آ کر اپنی شرم گاہ پر فائر کر دیا، ملزم کی شناخت بذریعہ سی آر او سسٹم کی گئی جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ وہی ملزم ہے جو متاثرہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے کیس میں ملوث تھا،مزید معلوم ہوا کہ ملزم مذکور نے سال 2023 میں اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔جلال پور کے نواحی علاقے چک 78 ایم موڑ کے قریب سی سی ڈی ٹیم اور 3مبینہ ڈاکووں کے مابین فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو کو پولیس ٹیم نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔