ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عرس حضرت بہاؤالدین زکریا کے حوالے سے 31 جولائی سے 2اگست کا ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ شہر کے اہم مقامات کے علاوہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے تمام اطراف پر ٹریفک پولیس کی تین شفٹوں میں سپیشل ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے تمام داخلی راستے ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ دور دراز سے آنیوالے زائرین کی بسوں کے لیے معصوم شاہ روڈ اور حافظ جمال روڈ پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ زائرین کی کاروں کے لیے حسین آگاہی موڑ اور لائبریری موڑ پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔