• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکلوں میں آلٹریشن کے الزامات،پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام چرس برآمد، مقدمہ درج پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم انور علی عرف پھلی کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری سے بکرا لیکر فرار ہونے کے الزام میں تین نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،لائر ز اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔اشتہاری مجرمان کو فرار کرانے اور پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے الزام میں لوہاری گیٹ پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پیسٹی سائیڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لئیے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نہری پانی چوری کرنے اور اہلکاروں کو ڈرانے دھمکانے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بیان سے منحرف ہونے کے الزام میں پولیس نے ایک عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے انسانی جانوں سے کھیلنے اور ڈرگ ڈوز فروخت کرنے کے الزام میں میڈیکل سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،جوائنٹ ٹاسک ٹیم، تھانہ جلیل آباد اور تھانہ کینٹ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، 02 خاتون سمیت 03 منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزمان گرفتار،ٹریفک وارڈنز پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے والا ڈرائیورسمیت دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔رپورٹرپولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید