• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن فراڈ سے کروڑوں لوٹنے والے دو افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) آن لائن فراڈ میں ملوث دو افراد کو این سی سی آئی اے نے گرفتار کرلیا اہلخانہ نے مبینہ اغوابرائے تاوان کی کال چلادی سی سی ڈی سرکل مظفر آباد نے از خود تحقیقات شروع کردیں، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دس کروڑ روپے سے زائد آن لائن فراڈ میں ملوث دو افراد گارڈن ٹاون کے رہائشی نوید اور اس کے کزن نعمان کو گرفتار کرلیا جن کی سہولت کاری کا کردار انگلینڈ کی خاتون مروا کررہی تھی جن سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں دریں اثنا قطب پور پولیس کو شوکت حسین نے بذریعہ 15؍ اطلاع دی کہ میرا بیٹا نوید اور بھتیجا نعمان گھر سے ایکسرسائز کرنے گئے واپس نہ آئے ہیں ۔
ملتان سے مزید