ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی زیر حراست ملزم فرار ہوگیا، پولیس کی دوڑیں لگ گئی، معاملہ افسران کے نوٹس میں آنے کے بعد گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ، باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی شجاع آباد میں درج مقدمہ نمبر 732/25 بجرم 468.42 کا ملزم ثقلین تھہیم پولیس کی زیر حراست موجود تھا کہ اچانک پولیس کو چکمادیکر فرار ہوگیا، وقوعہ کا علم افسران کے نوٹس میں آنے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دیکر کارروائی شروع کردی ۔