• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظالمانہ ٹیکسز، ڈیجیٹل انوائسنگ ناقابل برداشت ہیں، فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر محمد اظہر بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب صدر شیخ محمد نجیب، جنرل سیکرٹری عتیق الرحمان خاکوانی سمیت مجلسِ عاملہ کے اراکین جمشید حسنین نقوی، کریم نواز خان، دلاور چودھری، احمد عرفان بلوچ، بلال ظفر بلوچ، اقبال طفیل ہاشمی،حارٹ،علی اکبر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ مالیاتی پالیسیوں، خاص طور پر ظالمانہ ٹیکسز، ڈیجیٹل انوائسنگ، اور بلند مارک اپ ریٹ ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیاگیا۔
ملتان سے مزید