ملتان، خانیوال ،کوٹ ادو (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، نامہ نگار)حادثات و واقعات میں دو افرادجاں بحق ، دو لاشیں برآمد ، تفصیل کے مطابق ملتان میں گلشن بشیر فیز ٹو میں کچرے کے ڈھیر پر نومولود بچے کی لاش پلاسٹک کے بیگ میں لپٹی ہوئی پائی گئی، تھانہ بی زیڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی، محمد بشیر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا، ایک رکشہ اس کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں بشیر دم توڑ گیا، تھانہ چہلیک پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی، ٹی بی روڈ پر ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا، تھانہ دہلی گیٹ پولیس موقع پر پہنچی، متوفی کی شناخت 40 سالہ اسد یعقوب کے نام سے ہوئی جو احمد پور شرقیہ کا رہائشی تھا، لاش پوسٹ مارٹم کیلیے نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی، خانیوال اعوان چوک پاسکو گودام کے نزدیک نامعلوم شخص کی لاش ملی، لاش کو متعلقہ پولیس نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا تاحال شناخت نہ ہوسکی، کوٹ ادو موضع بیٹ انگڑا کے قریب 8 سالہ بچہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، مگسن کینال کے کنارے اس کا پاؤں پھسلنے سے وہ پانی میں جا گرا۔