• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران لڑائی 45 سالہ شخص کو ہارٹ اٹیک، ہسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)دوران لڑائی45سالہ شخص کی حالت غیر، ہسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی، گلگشت پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ دیوان کا باغ کےرہائشی عابد حسین کے بچوں کا اپنے چچا ارشاد حسین سے لڑائی جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران عابد حسین کی طبیعت خراب ہوگئی جسے علاج معالجہ کیلئے کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا جو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید