کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان ملاخیل نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ ادوار کی نسبت اس بار بجٹ میں عوامی فلاحی منصوبوں پر زیادہ توجہ دی گئی اور بوگس اور ناقابل عمل منصوبوں کو ختم کرکے عوامی فلاح کو مدنظر رکھا گیا ،یہ اس بات کا عندیہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اور مخلوط حکومت صوبے کے غریب عوام کیلئے درد دل رکھتے ہیں اور عوامی ترقی چاہتے ہیں۔