• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے‘ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)ڈی سی کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پی ایس او، شیل اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں کااجلاس ہواجس میں شہر میں پیٹرول کی دستیابی، موجودہ سٹاک کی صورتحال اور سپلائی چین کو بہتر بنانے سے متعلق تفصیلی غور کیا گیاڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئٹہ میں پیٹرول کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جو کمپنیاں یا پمپ گیج میں کمی یا ملاوٹ کے مرتکب ہوئیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ ہر دو گھنٹے کے بعد شہر کے مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید