• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخاب ، صوبائی الیکشن کمشنر ڈی آر اوز سے حلف لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر (ضلع کوئٹہ کے علاوہ) ضمنی انتخابات کیلئے تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے بدھ کو حلف لیا ۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ غیر جانبدار ، شفاف ، اور منصفانہ انتخابات کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مکمل تعاون فراہم کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید