• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے‘بلوچستان بارکونسل

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بار کونسل کے اعلامیہ میں وکلاء کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے حکومتی اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں وکلاء کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے 1980 کے ایکٹ کے مطابق فوری قانون سازی کی جائے اگر مطالبات پر عمل نہ ہوا تو وکلاء احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید