• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صنعت و حرفت کیلئے 10ارب29کروڑ روپے مختص

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ صنعت و حرفت کیلئے مجموعی طور پر 10ارب29کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ محکمہ صنعتی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ صنعتی سرگرمیوں کو حکومت نے اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ بوستان اور حب میں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، پاک ایران سرحد پر 6 مشتر کہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے ساتھ 3 پائلٹ پراجیکٹس گہد گوادر، مند کیچ اور چیدگی پنجگور میں بارڈر مارکیٹوں کی تعمیر مکمل کئے جاچکے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے کے تحت کوئٹہ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ، ڈیرہ مراد جمالی انڈسٹریل اسٹیٹ اور گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ دو یلپمنٹ اتھارٹی کو بنیادی انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ نوکنڈی میں صنعتی اسٹیٹ کا قیام اور حب میں لیڈا کے لئے 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 26ـ-2025 اس شعبے کے لئے ترقیاتی مد میں 6 ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں4ارب 29 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید