• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ مجرمانہ عمل، عوام مکمل گریز کریں، ایس ایس پی آپریشنز

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ مجرمانہ عمل ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہوائی فائرنگ انسانی جان کے لیے خطرناک ہے، عوام مکمل گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ شادی ہالز مالکان یا عملہ شادی کے پروگرامز میں کسی کو بھی اسلحہ کے ساتھ اندر نہ آنے دیں ،اکثر شادی کے پروگرامز میں لوگ ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، شادی ہالز میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے شخص اشخاص سمیت شادی ہال کے عملے کیخلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی، آگر کسی بھی شہری کو کوئی بھی شخص فائرنگ کرتے ہوئے نظر آئے تو وہ اس کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دے، پولیس شہر میں گشت کررہی ہے ، خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، والدین اور بزرگ اپنے گھر کے بچوں عزیز و اقارب آس پاس کے لوگوں بچوں نوجوانوں کو ہوائی فائرنگ سے روکیں ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
کوئٹہ سے مزید