• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 گاڑیاں، 30 موٹرسائیکل چوری، سٹریٹ کرائم میں لوٹ مار کی وارداتیں جاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 3گاڑیوں ایک رکشے 25موٹرسائیکلوں، 32 موبائل فونز، طلائی زیورات ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں بھی 11 وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار اور 6 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ نون کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل ،تھانہ نون ، سبزی منڈی کے علاقے سے موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ تھانہ کھنہ اور بھارہ کہو کے علاقے میں دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پربلال اشرف سے 8کے وی اے کا انورٹر مالیتی ساڑھے پانچ لاکھ روپے ، انعامی بانڈزکاکام کرنے والے عبدالرحمان سے تھانہ سول لائنزکے علاقہ پی سی چوک میں 2موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پرساڑھے دس لاکھ روپے کے پرائزبانڈزاور نقدی 30ہزار روپے چھین لئے اور مزاحمت کرنے پر فائر مار کراسے زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔ دیگر وارداتوں میں اسلحہ کی نوک پر 5 موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔رینج روڈ پر نوید بٹ کے گھر سے ڈیڑھ تولہ سونا اور 5لاکھ روپے، ،امتیازمارکیٹ میں دوست محمد کے گھر سے ایک تولہ سونا اور دیگر سامان ،وکیل کالونی میں احمد کے گھر سے 2لاکھ 87ہزارروپے،پولیس کالونی روات میں خان گل کے گھر کے تالے توڑ کر چار تولے سونا اور ڈھائی لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید