• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تکمیل جوڑیاں اور پوٹھوہار ٹاؤن ہسپتالوں کیلئے پنجاب بجٹ میں فنڈز مختص

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں برسوں سے زیر تکمیل دو ہسپتالوں کی بھی سنی گئی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سو بستروں کے جوڑیاں ہسپتال کوآپریشنل کرنے کیلئے 209 اعشاریہ 757ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ 652اعشاریہ 377ملین روپے کامنصوبہ طویل عرصے سے بند پڑا تھاجس پر 442 اعشاریہ620ملین روپے خرچ کئے گئے تھے ۔ اسی طرح ٹی ایچ کیو پوٹھوہار ٹاؤن کیلئے آئندہ بجٹ میں106اعشاریہ 917ملین روپے رکھے گئے ہیں۔759اعشاریہ149ملین کے منصوبے پر 652اعشاریہ 232ملین روپے اخراجات ہوچکے تھے ۔آئندہ بجٹ میں شعبہ صحت میں بی بی ایچ اور الائیڈ ہسپتالوں کیلئے دو ایم آر آئی مشینوں کیلئے بھی9سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ہولی فیملی ہسپتال کے سوریج سسٹم کی بہتری کیلئے 214اعشاریہ41ملین ،8 ارب 50کروڑ روپے مالیت کے چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کیلئےبھی بجٹ میں6ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید